ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے، آفیسر محکمہ میں کار ہائے نمایاں چھوڑ جاتے ہیں، خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے، ناظم امور حیوانات آزاد کشمیر

جمعرات 23 اپریل 2015 17:32

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء)ناظم امور حیوانات و لائیو سٹاک ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے جو آفیسر اپنے محکمہ میں کارہائے نمایاں چھوڑ جاتے ہیں ان کی خدمات ہمیشہ محکمہ یاد رکھتاہے۔ ڈاکٹر عبدالغفار ایک مخنتی اور فرض شناس آفیسرہیں جھنوں نے محکمہ امور حیوانات کے لیے جوبے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں۔

محکمہ کے ملازمین کے تمام جائز مطالبات اپ گریڈیشن و دیگر تمام مسائل و معاملات حل کیے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہاانھوں نے محکمہ امور حیوانات و لائیو سٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالغفار ، راجہ محمد اسحاق سپروائزراور سید محمد تصدق حسین شاہ سٹاک اسسٹنٹ و توسیع کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقدہ الودعی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت سابق ناظم اعلی ٰ امورحیوانات و لائیوسٹاک صدر الدین لودھی نے کی جبکہ تقریب سے ڈاکٹر مقبول احمد چوہدری ، ڈاکٹر عبدالمالک ، ڈاکٹر محمد اعظم چوہدری ، ڈاکٹر طالب حسین، بابر حسین ، چوہدری جاوید ، راجہ نوید ، محمد شفیق نے بھی خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری فرائض ملک طارق نے سرانجام دیئے۔اس موقع پرسابق ڈائریکٹر زراعت مرزا خالد محمود ، ڈاکٹر ظہیر احمد ، ڈاکٹر محسن علی مرزا ، ڈاکٹر زبیر احمد جرال ایڈ من آفیسر امور منگلا ڈیم عبدالمالک ، بجٹ آفیسر محمد بشارت ، بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے جو آفیسر اپنے محکمہ میں کارہائے نمایاں چھوڑ جاتے ہیں ان کی خدمات ہمیشہ محکمہ یاد رکھتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالغفار نے محکمہ امور حیوانات و لائیو سٹاک کے گراں قدر خدمات سرانجام دی ۔انھوں نے کہاکہ ان کی دوران سروس کارکردگی مثالی رہی ہے ۔ اس موقع پر مقررین نے ان کی بے پناہ خدمات پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔