ٹیکنکل اسکول سرٹیفیکٹ کے سالانہ امتحانات 2015کے انعقاد کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی شکایات پر تفصیلی وضاحت

جمعرات 23 اپریل 2015 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء)ٹیکنکل اسکول سرٹیفیکٹ کے سالانہ امتحانات 2015کے انعقاد کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی شکایات پر تفصیلی وضاحت درج ذیل ہیں:1)ٹیکنکل اسکول سرٹیفیکٹ کے سالانہ امتحانات 2015 کے اورنگی ٹاؤن کے تین اسکولوں کے طلباء کا امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول (وسطانیہ) ناظم آباد کراچی سے ایک علاقائی MPA کی درخواست پر تبدیل کرکے طلبا کی سہولت کے لئے اورنگی ٹاؤن پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ 7Cمیں تبدیل کر دیا گیا ۔

بعدازاں ایک مذہبی تنظیم نے ڈپٹی کمشنر (غربی) کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے اس تنظیم کے تحفظات اپنے ایک خط کے ذریعے چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکشن کو ارسال کیا۔ جس کے بعد گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ 7Cاورنگی ٹاؤن سے تمام طلبا کا امتحانی مرکز GBSS نمبر۹ سیکٹر 8/L اورنگی ٹاؤن میں تبدیل کر دیا گیا جس کے مطابق کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

2)مورخہ 20اپریل2015 کو تین امتحانی مراکز میں نارمل سندھی کے پیپر کی تعداد کم پہنچی جو بعدازاں امتحانی مراکز کی جانب سے علم میں لانے کے بعدفوری طورپراُن تمام مراکز میں اس کمی کوفوری پورا کردیا گیا۔ تمام مراکز پر امتحان معمول کے مطابق ہوا اور کسی بھی جگہ سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ 3) مورخہ 21اپریل2015 کو اسلامیات کے پرچے سیکشن الف میں سالانہ امتحان 2015 تحریر تھا جبکہ سیکشن ب اور ج میں ٹائپسٹ اور پروف ریڈرکی غلطی سے ضمنی امتحانات 2014 تحریر ہوگیا۔

جبکہ پرچے میں کسی قسم کا ا بہام نہیں تھا اور اس سلسلے کسی بھی امتحانی مرکز سے کوئی تحریر ی شکایت موصول نہیں ہوئی۔مورخہ 20, 21 اپریل 2015 کو ہونے والی غلطیوں پر ذمہ داران کے خلاف انضباطی کاروائی کی جارہی ہے اور آئندہ کے لئے متعلقہ سیکشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئیے جارہے ہیں۔