ایک ما ہ سے زائدعرصہ سے بند دھا بیجی پمپنگ اسٹیشن کل کھو ل دیا جا ئیگا،کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 23 اپریل 2015 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء)وزیر بلدیا ت شرجیل انعام میمن کی ہدایت پرپینے کے پانی کی منصفانہ تقسیم ،رسد اور فراہمی کے سلسلے میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی سر براہی میں ایک ہنگامی اجلاس کمشنر کراچی کے دفترمیں منعقد ہو ا،اجلاس میں مینجنگ ڈائر یکٹرواٹر اینڈ سیوریج بو رڈ قطب الدین شیخ ،ایڈیشنل کمشنر کراچی ون صبغت اﷲ مہر ،ڈائر یکٹر پلانگ اینڈ ڈوپلمنٹ سید محمد شکیب ، واٹربورڈ اینڈ سیو ریج کے تمام چیف انجینئر ز اور افسران شریک تھے ،ا جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ واٹر بو رڈ کے ضلعی افسران نہ ہونے کے باعث پینے کی پانی کی فراہمی میں رکاوٹ درپیش ہورہی تھی ،جسکی وجہ سے دوران اجلاس فوری طو ر ضلعی افسران کی تقرریا ں کردی گئیں،جس کے مطابق ،ضلع غربی میں اویس ملہ ،ضلع وسطی میں سید جمیل اختر ،ضلع شرقی میں غلام قادر،ضلع ملیر میں امداد مگسی ،ضلع کو رنگی فہیم اور ضلع جنوبی میں محمد عارف تعینات کر دیا گیا ، ضلعی انچارج اپنے اپنے ضلعوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے ذمہ دار ہونگے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واٹر بورڈ کے افسران کو جس قسم کے مسائل کا سامنہ ہو اسکے حل کیلئے فوری طور پر کمشنر کے دفتر رابطہ کیا جائیں تاکہ واٹر بو رڈ کے افسران و عملے کو درپیش مسائل کا فوری طور پر بروقت ازالہ کیا جاسکے ،اجلاس میں بتایا گیا کہ پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطہ ہونے کی صورت پر کمشنر دفتر میں فوری اطلاع دی جائے ، کمشنر کراچی نے کہا کہ ایک ما ہ سے زائد عرصہ سے بند دھا بیجی پمپنگ اسٹیشن کو کل تک کھول دیا جائیگا ،مینیجنگ ڈائر یکٹر واٹر بورڈقطب الدین شیخ نے اجلاس میں بتا یاکہ ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی مزید بہتر بنا نے کیلئے وزیر بلدیا ت سندھ کے مزید چار نئے ہائیڈرنٹس پیر کے روز کھول دیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

مینجنگ ڈائر یکٹر واٹر بو رڈ نے مزیدکہا کہ واٹر ٹینکرسپلا ئرز کی طرف سے ٹینکرکی زائد قیمتو ں کے خلا ف شہری واٹر بو رڈ کی ہیلپ لا ئن نمبر پر 111-115-972 پر شہری اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں ،جس سے انکی شکایا ت کا ازالہ کیا جا سکتاہے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ پانی کے ٹینکروں کی من مانی قیمت پر شہر ی پانی کے ٹینکرسپلا ئرزکو زائد قیمت ہر گز ادانہ کریں، انھو ں نے کہا شہریو ں کی آسانی کیلئے چیف انجینئر ہا ئیڈرینٹس پانچ گھنٹے روزانہ کی بنیا د پر کمشنر کراچی دفتر میں بھیٹے نگے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واٹر بورڈ کو پابند کیا گیاکہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ شہر یوں کو سرکاری قیمت پر ہائیڈرنٹ کے ذریعے پانی دستیاب ہو ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں پینے کے پا نی کی قلت فوری طور پر دور کی جائیں ۔ لہذا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ فوری اقدامات کر کے ان علاقوں میں شہریوں کی پانی کی ضروریات پوری کر نے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے ، انھوں نے مزید کہا کہ پانی کی تقسیم کا نظام ٹھیک کیا جائے تاکہ تمام علاقوں میں لوگوں کو پانی کی فراہمی ہو سکے ۔