شمالی وزیرستان کے آ ئی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے اقدامات خوش آئند ہیں، شدید گرمی شروع ہونے پر یہ عمل جلد مکمل کیا جائے، واپسی کے سلسلے میں مشکلات کے بارے میں شمالی وزیرستان کے سرکردہ مشران سے مشاورت جلد کی جائے

۔جمعیت علماء اسلام (س )کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا بنوں گرینڈقبائل جرگہ سے خطاب

جمعرات 23 اپریل 2015 22:53

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (س )کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے آ ئی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے اقدامات نہایت خوش آئند ہے اور شدید گرمی کے آغاز کیوجہ یہ عمل جلدازجلد مکمل کیا جائے واپسی کے سلسلے میں مشکلات کے بارے میں شمالی وزیرستان کے سرکردہ مشران سے مشاورت جلد کی جائے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو جنوبی اضلاع کے دو روزہ ددورے کے موقع پر بنوں کے ٹاؤن شپ ہال میں گرینڈقبائل جرگہ کے اہم اراکین سے خطاب کررہے تھے جرگہ میں سینکڑوں قبائلی عمائدین اور علماء نے شرکت کی جن میں چیف آف گرینڈجرگہ ملک نصر اﷲ خان ، فقیر ایپی کے جانشین حاجی شیر محمد ، ملک رئیس خان، مولانا عبد الحی، مولانا حامد الحق حقانی ، مولانا شاہ عبد العزیز ، مولانا سید یوسف شاہ ، مولانا عین اﷲ اور دیگر شرکاء نے خطاب کیا مولانا سمیع الحق نے کہا کہ قبائل پاکستان کیلئے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں قبائل پاکستان کا فولادی دروازہ ہے جس کے ٹوٹنے سے پورا ملک کمزور ہوجاتا ہے مولاناسمیع الحق نے امن وامان کے سلسلے میں قبائل کے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا قبائلی زعماء نے قیام امن اور متاثرین کی بحالی کیلئے اہم تجاویز پیش کیں اس سے قبل دو روزہ دورے کے پہلے مرحلے پر مولانا سمیع الحق کرک پہنچے ضلع بھرکے علماء ، پارٹی ارکان اور سرکردہ شخصیات نے ان کا پر جوش استقبال کیا اس موقع پر مجلس عاملہ کے اجلاس سے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے انتخابی سرگرمیوں اور صورتحال پر مولانا شاہ عبد العزیز اور ضلعی امیر مولنا فضل علی خان اور مولانا امام محمد نے بریفنگ دی مولانا سمیع الحق نے ضلع میں جمعیت علماء اسلام کی تحریک پر چھ فریقی اتحاد پر اطمینان کا اظہارکیا اور مطالبہ کیاگیا کہ یہ انتخاب دھاندلی سے شفاف ہونے چاہیئے انہوں نے مولنا شاہ عبد العزیز کو ہدایت کی کہ ۲۰۱۳ء جنرل الیکشن میں کی گئی دھاندلی کے سارے ثبوت لے کر چیف جسٹس ناصر ملک کی سربراہی میں قائم کردہ الیکشن ٹریبونل میں پیش کر رہے چونکہ وہ قائد جمعیت کے حکم پر جمعہ کے روز ٹریبونل میں اپنے ساتھ کی گئی دھاندلی کے خلاف درخواست جمع کرائیں گے مولانا سمیع الحق نے اسی دورہ میں جمعیت کے بزرگ رہنما دارالعلوم حقانیہ کے قدیم فاضل مولانا عمر خان صاحب تاج زئی لکی مروت کی تعزیت کیلئے ان کے مدرسے میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں خطاب کیا اور مولانا عمر خان کے برخوردارسے تعزیت کی۔