پاک چین دوستی پر بھارت واویلا کرنے کی بجائے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی طرف توجہ دے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

جمعرات 23 اپریل 2015 22:57

پاک چین دوستی پر بھارت واویلا کرنے کی بجائے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہپاک چین دوستی پر بھارت واویلا کرنے کی بجائے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی طرف توجہ دے ،دشمنوں کے ناپاک منصوبے عوام اتحاد وشعور سے ناکام بنادینگے ،ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،چین ہمارا پڑوسی اور آئرن دوست ہے ،بھارت امریکہ کے ذریعے خطے کا امن خراب کرنے کے درپے ہے ،خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ طاقت کے توازن کو بیلنس رکھا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر فلاحی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،بین الاقوامی منڈی میں پاکستان کی رسائی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ،پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرئے عوام حکومت کے ساتھ کھرے ہونگے ،امریکہ بھارت کے ذریعے خطے میں امن کو خراب کرنے کی سازش کررہا ہے جسے حکمرانوں کو سمجھنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ جات میں آگے بڑھنے کیلئے حکومت نیو جنریشن کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرئے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو روز گار فراہم اور تعلیم کو یکساں مہیا کرکے ہی ترقی و خوشحالی کو فروغ دیا جاسکتا ہے ،پاکستان میں دہشتگردی کے پس پشت بیرونی ہاتھ ملوث ہیں ،پاکستان کے پہلے وزیر اعظم کو جن قوتوں نے شہید کیا وہی قوتیں دہشتگردوں کو اسلحہ اور فنڈز فراہم کررہی ہیں ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ،حکومت امن کے قیام اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرئے۔