ایسی سوچ ہی غیرحقیقی ہے کہ بہت بڑی تعداد میں لوگ محض سبزی خور بن کر رہ جائیں ‘ بل گیٹس

جمعہ 24 اپریل 2015 13:07

ایسی سوچ ہی غیرحقیقی ہے کہ بہت بڑی تعداد میں لوگ محض سبزی خور بن کر رہ ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے اپنے ایک حالیہ بلاگ میں دنیا کے امیر ترین شخص نے گوشت کھانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی سوچ ہی غیرحقیقی ہے کہ بہت بڑی تعداد میں لوگ محض سبزی خور بن کر رہ جائیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گائے کے گوشت کی فارمنگ سے ماحولیاتی نظام پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے نتائج کو کچھ بڑھا چڑھا کر بیان کیا جاتا ہے۔

بل گیٹس کے مطابق یہ بالکل ممکن ہے کہ دنیا کی بڑھتی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے گوشت فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ ترقی یافتہ مالک میں لوگ گوشت کم کھائیں یا مرغی کے گوشت کو استعمال کریں مگر یہ خیال ہی ناممکن ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ مکمل طور پر اس غذا سے منہ موڑ لیں۔

متعلقہ عنوان :