باغ ‘نواحی گاؤں باڑی کوٹ کا رہائشی نوجوان بلو چستان سے لاپتہ ہوئے ایک ماہ گزر گیا ‘کوئی سراغ نہ ملنے پر والدین غم سے نڈھال

جمعہ 24 اپریل 2015 17:17

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) باغ کے نواحی گاؤں باڑی کوٹ کا رہائشی نوجوان بلو چستان سے لاپتہ ہوئے ایک ماہ گزر گیا مگر اس کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا والدین غم سے نڈھال حکومت فوری طور پرنوٹس لے اور باڑی کوٹ سے تعلق رکھنے والے افراد جو بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کاروبار کرتے ہیں سے پوچھ گچھ کی جائے ان خیالات کا اظہار محمد رشید ماگرے نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میرا بیتا شفقت رشید ضلع بارکھان کے علاقہ رکنی میں اپنا کاروبار کرتا تھا جو 31مارچ سے اپنی دکان سے لاپتہ ہے میرے بیٹے کے غائب ہونے کے بعد وہاں موجود میرے علاقہ کے افراد مجھے دھمکیاں دیتے ہیں اور مجھ سے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں مجھے شک ہے کہ انہی لوگوں نے میرے بیٹے کو اغوا کر رکھا ہے انہوں نے حکومت پاکستان ،حکومت بلوچستان اور آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کی بازیابی میں مدد کریں ۔