تھب روڈ کی تعمیر کیلئے مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے ‘حکومت اس غنڈہ گردی کا فوری نوٹس لے نہتے مظاہرین پر تشدد کرنے والے اہلکاران کو معطل کیا جائے

سابق وزیر تعمیرات عامہ آزاد کشمیر کے پی آر او سبیل افضل کا بیان

جمعہ 24 اپریل 2015 17:20

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) سابق وزیر تعمیرات عامہ آزاد کشمیر کے پی آر او سبیل افضل نے کہا ہے کہ تھب روڈ کی تعمیر کے لیے مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے حکومت اس غنڈہ گردی کا فوری نوٹس لے نہتے مظاہرین پر تشدد کرنے والے اہلکاران کو معطل کیا جائے اور مظاہرین کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لیے جائین ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنی نااہلی اور ناکامی کو چھپانے کے لیے غریب شہریوں پرریاستی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور کرنل نسیم کا ہے کرنل نسیم کی قیادت میں ظالموں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔

متعلقہ عنوان :