حکومت کرپشن لوٹ مار کے خلاف 28اپریل کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ‘ سردار جاوید ایڈووکیٹ

جمعہ 24 اپریل 2015 17:20

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس شرقی باغ کے صدر سردار جاوید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن لوٹ مار کے خلاف 28اپریل کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں انہون نے کہا حکومت ہم نے حکومت آزاد کشمیر کو کہا تھا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے لیکن انہوں نے ہمارے کسی بھی مطالبات کو پورا نہیں کیا جس کے لیے ہمیں احتجاجی دھرنا دینا پڑھ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر28 اپریل تک حکومت نے ہمارے مطالبات حل نہ کیے تو احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اگر حکومت نے ہمارے دھرنے کو روکنے کی کوشش کی تو دمہ دم مست قلندر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :