ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم تاریخی کامیابی پر آزادکشمیر بھر میں متحدہ کے کارکنان کا جشن

جمعہ 24 اپریل 2015 17:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم تاریخی کامیابی پر آزادکشمیر بھر میں متحدہ کے کارکنان کا جشن ‘دار الحکومت میں زون آفس کے علاوہ ایم کیو ایم کے کارکنان نے مختلف مقامات پر آتش بازی کی اور دربار سہیلی سرکار پر چادر چڑھائی اور شکرانے کے نوافل ادا کئے ‘ میرپور ‘ باغ ‘ راولاکوٹ میں بھی کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور نوافل ادا کئے ‘ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کارکنان نے کہاکہ ضمنی انتخابات تاریخی اہمیت کے حامل تھے جس میں حکومت‘ ریاستی وسائل‘ میڈیا ایک طرف اور ایم کیو ایم اکیلی تھی ‘ مذموم پروپیگنڈا کا طوفان ایم کیو ایم کیخلاف برپا کیاگیا جسے مسترد کر کے عوام نے ثابت کردیا کہ اب عوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں اور تحریک انصاف کا سونامی ملک اور عوام کیلئے تباہ کن ہے ۔

(جاری ہے)

کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد تحریک الطاف حسین تھائی کی قیادت میں حق پرستی کی جدوجہد پہلے سے زیادہ جوش او ر ولولہ کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :