کوئٹہ کے عوام کے درپیش مسائل حل نہ کرنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے ،اہلسنت والجماعت

جمعہ 24 اپریل 2015 22:35

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام کے درپیش مسائل حل نہ کرنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے اس حکومت کو ووٹ دئیے تھے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی جنرل سیکرٹری مفتی شکراﷲ معاویہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہر روز عوام کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے حکومت عوام کو کوئی بھی ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے اس شہر میں غریب عوام کی سننے والا کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت 20%بھی ایمانداری سے کام کرتی تو آج شہر بدل گیا ہوتا عوام کے وٹوں سے منتخب ہونے والے آج عوام کو بھول ہی گئے ہیں اس شہر میں میرٹ کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہی لاکھوں روپوں میں نوکریاں بیچی جاتی ہیں طالب علموں کے اسکارلر شپ کے پیسہ بھی نہیں بخشے جاتے ایسے حکمرانوں سے کیا امید رکھی جائے کہ یہ اس شہر کے حالات بدلیں گے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر ز حضرات کو اعتماد میں لے کر حکومت کو فیصلہ کرنا چاھئے تھا اب اس احتجاج سے عوام کو شدید مسائل سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے حکومت اور ٹراسپورٹرز حضرات ہزاروں لوگوں کی تکلیف کا خیال کرتے ہوئے جلد از جلد مسئلے کو حل کریں کوئٹہ کی عوام پہلے سے ہی کئی مسائل سے گزر رہی ہے یوں ہی اگر ہر روز مسائل جنم لیتے رہے تو بہت جلد یہ شہر گھنڈر بن جائے گا