لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں 2 سیاسی گروہوں میں مسلحہ تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 اپریل 2015 20:36

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اپریل 2015 ء) چونگی امر سدھو میں 2 سیاسی گروہوں کے درمیان مسلحہ تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں 2 سیاسی گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، دونوں سیاسی گروہوں کا تعلق ن لیگ اور تحریک انصاف سے بتایا جا رہا ہے۔ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے فوری جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔