کراچی ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی کامیابی ،مظفرآباد میں کارکنان کا جشن

اتوار 26 اپریل 2015 13:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) کراچی ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی کامیابی ،مظفرآباد میں کارکنان کا جشن ،مٹھائیاں تقسیم ،کامیابی کی خبر سنتے ہی ریلی کی صورت میں کارکنان نے دربار سہیلی سرکار پرحاضر ی دی اورچادر چڑھانے کے بعد دعاکی گئی ‘ تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 246میں ایم کیوایم کے مرکزی رہنما کنور نوید جمیل کی کامیابی پر مظفرآباد میں جشن منایا گیا ۔

کارکنان نے ریلی کی شکل میں دربار سہیلی سرکار پر حاضر ی دی اور چادر چڑھائی ریلی کی قیادت ایم کیوایم مظفرآباد کے زمہ داران راجہ آصف لطیف ،بابر خان اخوانزادہ،محمدشبیر ،سید رفاقت کاظمی،قیصر قریشی نے کی ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر رہنمابابر خان اخوانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی ضمنی الیکشن میں فتح حق اور سچ کی فتح ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کو ضمنی الیکشن میں فتح نصیب ہونے پر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر اد کرتے ہیں ۔این اے 246کے عوام نے ایم کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔بے شک حق قائم رہنے والا اور باطل مٹنے والا ہے ۔ عوام نے ایم کیوایم کے خلاف ہونے والے پراپگنڈے کو مسترد کر دیا ۔ایم کیوایم اور حق پرست عوام لازم و ملزوم ہیں ‘ دشمنوں نے تمام تر ہتھکنڈے استعمال کئے مگر کامیابی ایم کیوایم کا مقدر بنی ۔