ناظم جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام طاہر حسین قادری کا تمام اضلاع مختلف کالجز ، یونیورسٹیز کا دورہ احتتام پذیر

موجودہ دور میں نوجوان نسل بہرہ روی کا شکار ہے ایسے حالات میں نوجوانون کو اپنا تعلق مکین گنبدِ حضراء کے ساتھ مضبوط کر نا ہو گا ‘حسنین مصطفائی

اتوار 26 اپریل 2015 13:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) ناظم جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام طاہر حسین قادری کا تمام اضلاع مختلف کالجز ، یونیورسٹیز کا دورہ احتتام پذیر۔دورے کے دوران مختلف تقاریب، انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی نشستوں سے خطاب ، کارکنان ذمہ داران، سابقین انجمن سے ملاقاتیں۔ انجمن طلباء اسلام کے مشن کے فروغ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ناظم جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام طاہر حسین نے گزشتہ ہفتہ میر پور سے اپنے تنظیمی دورے کا آغاز کیا جہا ں انجمن طلباء اسلام میر پور کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ کھڑی شریف میں طلباء کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کیا بعد ازاں مسٹ یونیورسٹی میر پور کے زیر اہتمام ناظم کشمیر کا بھرپور استقبال کیا گیا جہاں انھوں نے انجمن طلباء اسلام مسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ محفل درود سلام میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ضلع کوٹلی، بھمبر میں انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام منعقدہ تربیتی پروگرامز سے الگ الگ خطاب کیااور ناظم ضلع ذیشان مصطفائی، ناظم ضلع کوٹلی ماجد خان ودیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔18اپریل کو روالاکوٹ میں انجمن طلباء اسلام پونچھ ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کیا اور سابق مرکزی صدر خان عبدالقیوم خان، سابق مرکزی نائب صدر محمد افتخار انقلابی،ناظم انجمن طلباء اسلا م ڈویژن پونچھ مینراحمد قادری،اور انجمن طلباء اسلام پونچھ یونیورسٹی کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔

۱۹ اپریل کو ضلع باغ میں انجمن طلباء اسلام ضلع باغ کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلہ حسن نعت میں شرکت کی اور ناظم ضلع باغ سردار قمر خورشید خان سے ملاقات کی۔20 تا23اپریل ناظم جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام ڈویژن مظفرآباد کے تنطیمی دورے پر مظفرآباد پہنچے جہاں ضلع ذمہ دارن کی طرف سے بھر پور استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں جامعہ کشمیر میں انجمن طلباء اسلام جامعہ کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی ورکشا سے خطاب کیا اور ناظم جامعہ سید حسیب گردیزی سے بھی ملاقات کی۔

انجمن طلباء اسلام ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام اقبال اور آج کا نوجوان کے عنوان سے منعقدہ مباحثے میں شرکت کی ۔ اور انجمن طلباء اسلام تحصیل پٹہکہ اور پنجگراں شاخ کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی پروگرام سے خطاب کیا۔ 23اپریل انجمن طلباء اسلام ضلع نیلم کے زیر اہتمام ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء کے درمیان مقابلہ تقریر بعنوان سیرت النبی ﷺ ،مقابلہ بیت بازی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ضلع بھر سے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مقابلہ کے شرکاء سے ناظم جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام طاہر حسین قادری،افسر مال ضلع نیلم غلام محی الدین گیلانی، جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام محمد حسنین مصطفائی ،پروفیسر خاقان ایاز، خواجہ اسلم رضا ، سید دانیال گیلانی، وسیم سجاد افغانی، شعیب الرسول قریشی و دیگر نے خطاب کیا۔دورے کے اختتام پر ناظم اے ٹی آئی نے کہا انجمن طلباء اسلام کا مشن اولیاء کرام کا مشن ہے ۔ موجودہ دور میں نوجوان نسل بہرہ روی کا شکار ہے ایسے حالات میں نوجوانون کو اپنا تعلق مکین گنبدِ حضراء کے ساتھ مضبوط کر نا ہو گا انھون نے کہا انجمن طلباء اسلام کے مشن فروغ عشق رسول ﷺ کے لئے اپنی جوانیاں لٹانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :