جنوبی فلپائن میں دشمنی پر حملے میں ایک بچے سمیت چارافراد ہلاک

اتوار 26 اپریل 2015 16:31

ایلیگان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) جنوبی فلپائن میں بدلے کے طورپر ایک مشتبہ حملے میں ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک اور 9زخمی ہو گئے ، یہ بات پولیس نے اتوار کے روز کہی ۔قصبے کے سینئر پولیس افسر ایویلینو ویڈال نے بتایا کہ جزیرہ منڈاؤ کے قصبے واؤ میں ایک گروپ نے میراناؤ نسلی گروپ کے گھروں پر فائرنگ کردی ، ویڈال نے بتایا کہ فائرنگ کا مقصد بدلہ لینا ہوسکتا ہے کیونکہ بعض افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ میراناؤ کمیونٹی کے کچھ ارکان حالیہ ریپ کے ایک واقعہ میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

مزید جوابی حملوں کے خدشے سے گاؤں کے لوگ اب نقل مکانی کررہے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ مزید تشدد سے بچنے کے لئے فوج اور پولیس تعینات کردی گئی ہے ۔جنوبی فلپائن میں قبیلے کے درمیان تشدد کو مقامی سطح پر ”ریڈو “ کے طورپر جانا جاتا ہے جس میں اکثر امن کی بحالی سے قبل قابو سے باہر ہو کر بڑی تعداد میں جانیں ضائع ہوتی ہیں۔اس قسم کی دشمنیاں ذاتی جھگڑوں ،اراضی کے تنازعات اور سیاسی حریفوں کے درمیان شروع ہوتی ہیں اگر کوئی باغی یا جرائم پیشہ گروہوں جیسا مسلح گروہ اس میں شامل ہو جائیں تو ان میں فوری طورپر شدت آ جاتی ہے

متعلقہ عنوان :