پاک فضائیہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی  ائیر چیف مارشل سہیل امان

پاک فضائیہ اپنے مادر وطن کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں ہمیشہ قوم کی امیدوں اور امنگوں پر پورا اتریگی  ایئر چیف پاک فضائیہ نے اپنے بہادر ہوابازوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ویٹرنزڈے منایا پی اے ایف بیس ، مصحف پر شاندار تقریب  جنگجو ہوا بازوں کی عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش

اتوار 26 اپریل 2015 16:54

پاک فضائیہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے میں اپنا کردار ادا کرتی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) پاک فضائیہ نے پی اے ایف بیس ، مصحف پر ایک شاندار تقریب کے دوران اپنے جنگجو ہوابازوں کی عظیم خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس تقریب کے میزبان تھے۔ اس تقریب میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہا ن اور پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز پاک فضائیہ کے آغاز سے موجودہ دور تک کے ترقیاتی مراحل کی ایک مختصر بریفنگ سے ہوا۔ بہادر جنگجو ہوابا زوں اور دیگر برانچز کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے ان علمبرداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جنہوں نے 1948، 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کی ۔

(جاری ہے)

ائیر چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ اپنے مادر وطن کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں ہمیشہ قوم کی امیدوں اور امنگوں پر پورا اترے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں کی تیاری اور حصول کا خواب پاک فضائیہ کی گذشتہ قیادت کی بصیرت اور عزم کے بغیر شرمندئہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے ریٹائرڈ سینئر افسران کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ مستقبل میں بھی ان کے تجربے سے سیکھتی رہے گی۔ ائیر چیف نے ضربِ عضب میں پاک فضائیہ کے کردار اور وژن 2025ء پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے مہمانوں کو یقین دہانی کروائی کہ پاک فضائیہ عظیم قائد کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کے نقش ِقدم پر چلے گی۔ جس میں انہوں نے پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائی افواج کے ہم پلہ بننے کے لئے کہا تھا۔ ائیر چیف کے خطاب کے بعد ایک ڈاکومینٹری دیکھائی گئی جس میں پاک فضائیہ کی ارتقائی منازل کو بہت خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔

اس کے بعد پی اے ایف بیس مصحف کے بیس کمانڈر ائیر کموڈور سرفراز احمد خان نے ایک تفصیلی بریفنگ دی جس میں پاک فضائیہ کے مختلف ادوار پر روشنی ڈالی گئی جن سے گزر کر پاک فضائیہ آج اس عظیم مقام پر پہنچی ہے۔F-16 طیارے کے کر تب اور مظاہرہ اس ایونٹ کا سب سے اہم حصہ تھا۔ ونگ کمانڈر ازمان خلیل نے حیران کن کرتب دکھا کر تمام ناظرین کو ورطہء حیرت میں ڈال دیا۔

معزز مہمانوں کو پاک فضائیہ کے تمام سر مایہء افتخار طیاروں پر مشتمل فلیٹ جن میں F-16s، جے ایف 17تھنڈر  Retrofitted Mirages، AEW&C, F-7Ps،air-to-air Refuellers اور Unmanned Aerial Vehicles شامل تھے دیکھایا گیا۔ پاک فضائیہ کے گراؤنڈ کمبیٹیئرز نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے شاندار ڈرلز کا مظاہرہ بھی کیا۔ اس تقریب کے اختتام پر F-16 اور میراج طیاروں نے شام کے وقت ٹیک آف کا مظاہرہ پیش کیا جوکہ نائٹ آپریشن کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :