نیپال میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 1910 ہوگئی حکام نے1805ہلاکتوں کی تصدیق کر دی

بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 64تک جا پہنچی نیپال اور بھارت میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں متاثر علاقوں میں رابطوں کا نظم متاثر ہونے اور تودوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا امریکہ کا دس لاکھ ڈالر اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیم روانہ کرنے کا اعلان برطانیہ امدادی اہلکاروں پر مشتمل آٹھ افراد کی ٹیم بھجوائے گا  جرمنی  فرانس  سپین اور یورپی یونین بھی امداد دیگا

اتوار 26 اپریل 2015 17:33

کھٹمنڈو/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) نیپال میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 2200سے تجاوز کرگئی  سینکڑوں لاپتہ ہیں  بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 64تک جا پہنچی  آفٹر شاکس کا سلسلہ دن بھر جاری رہا شہریوں میں خوف وہراس برقرار  کئی عمارتیں زمین بوس  مواصلاتی نطام مکمل طور پر مفلوج ہوگیا نیپال اور بھارت میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں تفصیلات کے مطابق نیپال میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 2200سے تجاوز کر گئی ساڑھے چار ہزار سے زائد زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں زلزلے سے بنگلہ دیش، بھارت اور چین میں تبت کے علاقے کے لوگ بھی متاثرہ ہوئے  بھارت اور نیپال میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے کام دن بھر جاری رہا ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی  نیپالی فوج نے امدادی کارروائیاں تیز کر دیں تاہم متاثر علاقوں میں رابطوں کا نظم متاثر ہونے اور تودوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے پلان انٹرنیشنل ایڈ آرگنائزیشن کے ریجنل کمیونیکشن منیجر مائیک بروس کے مطابق دور دراز علاقوں میں تودے گرنے اور سڑکیں تباہ ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیموں اور سامان کو پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کی وجہ سے نیپال میں موبائل فون سروس کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں شدید دشواری ہے  تاریخی سیاحتی مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے تاہم مائیک بروس کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں اتوار کو موبائل فون سروس جزوی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ماوٴنٹ ایورسٹ میں قائم بیس کیمپس کا نام و نشان مٹ چکا ہے زلزلے کی وجہ سے نیپال میں موبائل فون سروس کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں شدید دشواری ہے دوسری جانب امریکہ اور بھارت نے امدادی ٹیمیں بھیج دی ہیں بھارت میں زلزلے سے 64 افراد ہلاک ہوئے  تبت میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہے ۔

پاکستان، بھارت، چین اور امریکہ اور سمیت متعدد ممالک اور امدادی اداروں نے نیپال کو اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے بھارت نے ہوائی جہازوں کے ذریعے ادویات، موبائل ہسپتال اور قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے 40 اہلکار بھیجے ۔ امریکی ادارے یو اس ایڈ کے مطابق امریکہ نے دس لاکھ ڈالر اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیم روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے  برطانیہ نے امدادی اہلکاروں پر مشتمل آٹھ افراد کی ٹیم بھجوانے کا اعلان کیا ہے ناروے نے ساڑھے 20 لاکھ برطانوی ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے جرمنی، فرانس، سپین اور یورپی یونین نے بھی نیپال کو امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔