نیپال  آنے والے شدید زلزلے میں گوگل کے اہم افسر بھی مہم کے دوران قدرتی آفت کا شکار

گوگل نے فریڈنبرگ کی زلزلے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی

اتوار 26 اپریل 2015 17:33

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) نیپال میں آنے والے شدید زلزلے میں گوگل کے اہم افسر بھی ایک مہم کے دوران قدرتی آفت کا شکار ہو گئے ڈین فریڈنبرگ گوگل کے اہم افسر تھے اور خود کو مہم جو کہتے تھے۔گوگل نے فریڈنبرگ کی اس زلزلے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کے ڈائریکٹر پرائیویسی لارنس یو نے ایک آن لائن پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ فریڈنبرگ دیگر تین گوگل ملازمین کے ساتھ ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرنے کیلئے نیپال میں موجود تھے۔لارنس کے مطابق فریڈنبرگ زلزلے میں ہلاک ہو گئے ہیں دیگر تینوں ملازمین خیریت سے ہیں فریڈنبرگ گوگل کے اہم افسر تھے جو کہ ایک تجربہ کار مہم جو تھے۔ وہ گوگل ایڈوینچر کے شریک بانی بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :