خیبر پختون خوا  مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ہزار سے زاٰئد سے مشکوک افراد گرفتار

اتوار 26 اپریل 2015 17:34

خیبر پختون خوا  مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ہزار ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء ) خیبر پختون خوا میں پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت دو دنوں میں مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ہزار سے زاٰئد سے مشکوک افراد گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق خیبر پختون خوا پولیس نے مختلف علاقوں میں جراٰئم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کیں جس میں ایک ہزار 85 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

گرفتار ہونے والوں میں 145 افغان مہاجرین بھی شامل ہیں جن کے خلاف 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا  آپریشن کے دوران پانچ افراد کو لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق سرچ آ پریشن کے دوران 13 سو مکانات اور 240 ہوٹلز اور 1780 تعلیمی اداروں کو چیک کیا گیا ۔ گرفتار ہونے والے افراد سے تحقیقات جاری ہیں ۔