فیصل آباد :قبروں کی بے حرمتی کرنے والا جعلی عامل گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 اپریل 2015 18:24

فیصل آباد :قبروں کی بے حرمتی کرنے والا جعلی عامل گرفتار

فیصل آباد (دنیا نیوز ) فیصل آباد میں قبروں کی بے حرمتی کرنے اور جادو ٹونے کےعمل کے ذریعے لوگوں کو پریشان کرنے والے شخص کو دیہاتیوں نے دھر لیا اور خوب دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

کھڑانوالہ میں جادو ٹونہ کرنے والا شخص مقامی قبرستان میں مختلف اشیا کے ذریعے جادو ٹونہ کرنے میں مصروف تھا جس کو دیہاتیوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ عامل کا کہنا ہے کہ وہ تو محض اپنی بیوی کا علاج کر رہا ہے اصل عامل تو کوئی اور ہے ۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ شخص مختلف اشیاء چاول ، دالیں ، سوئیاں تھلیوں میں باندھ کر قبروں کے اوپر پھینکتا ہے جن کو ہاتھ لگانے والے لوگ مختلف پراسرار بیماریوں کا شکار بنتے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے اصل ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، جادو ٹونہ کرنے والے ایسے لوگ نا صرف شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث ہیں بلکہ شہر خاموشاں میں ان کی مشکوک سرگرمیاں پولیس کیلئے بھی درد سر ہیں ۔