Live Updates

2015الیکشن کا سال ہے، تحریک انصاف وفاق میں اپنی حکومت بنائے گی، یمن کی جنگ میں غیر جانبدار رہنے کی تجویز دینے پر مجھے دھمکیاں دی گئیں، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بننا تاریخی ہے،تحریک انصاف اسٹیٹس کو توڑنے کیلئے بنائی، اسٹیٹس کو کی جماعتوں کا اکیلے مقابلہ کریں گے، دونوں بڑی جماعتوں نے نیب کا سربراہ مل کرلگایا، تحریک انصاف نہ ہوتی تو یہ دونوں جماعتیں اپنے اگلے تیس سال تک باریاں لیتی رہتی، پیپلز پارٹی و (ن) لیگ نے این اے 246میں امیدوار کھڑا کرنے کی ہمت نہیں کی، عمران اسماعیل کی جرات پر فخر ہے،ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا سب کا فرض ہے، ،سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا ہاتھ صاف کر رہا ہے، جن کاقلع قمع کرنا ضروری ہے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کایوتھ کنونشن اورنالہ کورنگ کی صفائی مہم کی تقریب سے خطاب

اتوار 26 اپریل 2015 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ2015الیکشن کا سال ہے، تحریک انصاف وفاق میں اپنی حکومت بنائے گی، یمن کی جنگ میں غیر جانبدار رہنے کی تجویز دینے پر مجھے دھمکیاں دی گئیں، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بننا تاریخی ہے،تحریک انصاف اسٹیٹس کو توڑنے کیلئے بنائی، اسٹیٹس کو کی جماعتوں کا اکیلے مقابلہ کریں گے، دونوں بڑی جماعتوں نے نیب کا سربراہ مل کرلگایا، تحریک انصاف نہ ہوتی تو یہ دونوں جماعتیں اپنے اگلے تیس سال تک باریاں لیتی رہتی، پیپلز پارٹی و (ن) لیگ نے این اے 246میں امیدوار کھڑا کرنے کی ہمت نہیں کی، عمران اسماعیل کی جرات پر فخر ہے۔

وہ اتوار کو یہاں یوتھ کنونشن اور نالہ کورنگ کی صفائی مہم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قرضے لے کر قوم کو غلام بنا کر رکھا جاتا ہے، بدقسمتی سے سیاست میں لوگ پیسہ بنانے آتے ہیں،تحریک انصاف ملک میں عدل و انصاف کا نظام لانا چاہتی ہے، ہر پاکستانی پر ایک لاکھ روپے قرضہ چڑھ چکا ہے، تحریک انصاف اسٹیٹس کو توڑنے کیلئے بنائی، اسٹیٹس کو کی جماعتوں کا اکیلے مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتوں نے نیب کا سربراہ مل کر لگایا، تحریک انصاف نہ ہوتی تو یہ دونوں جماعتیں اپنے اگلے تیس سال تک باریاں لیتی رہتیں۔ عمران خان نے کہا کہ2015الیکشن کا سال ہے،تحریک انصاف لوگوں میں بیداری لے کر آئی،لوگوں کو اپنے حقوق کی سمجھ آئی،126 دن کے دھرنے کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن بنا،دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بننا تاریخی ہے، جوڈیشل کمیشن جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے بنایا، تحریک انصاف نے خواتین کو بھی ایک شعور دیا، جس کی وجہ سے وہ نئے پاکستان کی جدوجہد میں شامل ہوئیں، تحریک انصاف ابھی تک ایک منظم پارٹی نہیں بن سکی تھی لیکن اب بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یمن کی صورتحال پر غیر جانبدار رہنا چاہیے، ہم کسی اور کی جنگ میں پہلے ہی 80ہزار پاکستانی مروا بیٹھے ہیں،یمن کی جنگ میں غیر جانبدار رہنے کی تجویز دینے پر مجھے دھمکیاں دی گئیں۔ عمران خان نے کہا کہ بزدل انسان لیڈر نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹی و (ن) لیگ نے این اے 246میں امیدوار کھڑا کرنے کی ہمت نہیں کی، عمران اسماعیل کی جرات پر فخر ہے، اپنے آپ کو تبدیل کرنے سے ہی نیا پاکستان بنے گا۔

اس سے قبل نالہ کورنگ کی صفائی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ الیکشن اسی سال ہوں گے، تحریک انصاف وفاق میں اپنی حکومت بنائے گی،ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا سب کا فرض ہے، نوجوان ساتھ دیں تو ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے،پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی ، جس کے بعد ماحول بہتر بنائیں گے، خیبرپختونخوا میں 10 لاکھ درخت لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے مہم چلانا ہو گی، سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا ہاتھ صاف کر رہا ہے، جن کاقلع قمع کرنا ضروری ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات