,کشمیر اور گلگت بلتستان کی قوم پرست جماعتیں آج معاہدہ کراچی کے خلاف یوم سیاہ منائیں گی,

پیر 27 اپریل 2015 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) کشمیر اور گلگت بلتستان کی قوم پرست جماعتیں آج معاہدہ کراچی کے خلاف یوم سیاہ منائیں گی آزاد کشمیر کی قوم پرست جماعتیں جن میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ‘ نیشنل عوامی پارٹی سمیت کشمیر کی قوم پرست طلباء تنظیمیں اور گلگت بلتستان کی تمام جماعتیں معاہدہ کراچی 1948 ء کے خلاف یوم سیاہ منائیں گی۔

(جاری ہے)

قوم پرست جماعتوں کا موقف ہے کہ معاہدہ کراچی گلگت بلتستان کے خلاف ایک سازش تھی اور اس معاہدے کو بنیاد بنا کر گلگت بلتستان سے دو رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :