ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرنے کی تیاریاں؟پاک بنگادیش ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا

پیر 27 اپریل 2015 21:05

ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرنے کی تیاریاں؟پاک بنگادیش ٹیسٹ میچ آج شروع ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شرم ناک وائٹ واش اور پھر واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان 28 اپریل سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے برعکس گرین شرٹس کو نئی سیریز میں یونس خان اور مصباح الحق جیسے بھروسہ مند بلے بازوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔کاغذ پر مضبوط دکھائی دینے والی ٹیسٹ ٹیم کیا ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرنے میں کامیاب ہو سکے گی۔ یہ بہت جلد معلوم ہو جائے گا۔