راولپنڈی میڈیکل کالج کے 2 مئی کو گیارویں کانووکیشن کی تیاریاں اگلے مرحلے میں داخل

پیر 27 اپریل 2015 22:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)راولپنڈی میڈیکل کالج کے گیارویں کانووکیشن کی تیاریاں اگلے مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ کانووکیشن 2 مئی 2015 ء کو آر ایم سی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس میں کامیاب میڈیکل گریجویٹس کو اعزازات دیئے جائیں گے۔ کانووکیشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کااجلاس پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج و الائیڈ ہاسپیٹلز پروفیسر محمد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پروفیسر رضوانہ چوہدری ، پروفیسر محمد اسلم چوہدری نے شرکت کی۔

اجلا س میں پروفیسر رضوانہ چوہدری نے کانووکیشن کے پروگرام کی اب تک کی تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پروفیسر اسلم چوہدری اور پروفیسر جہانگیر سرور نے راولپنڈی میڈیکل کالج کے کانووکیشن کے حوالے سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کی کارکردگی کے بارے میں بتایا اور کہاکہ فل ڈریس ریہرسل 30 ۔

(جاری ہے)

اپریل کو ہو گی جس کے لئے تمام میڈیکل سٹوڈنٹس اور ٹیچنگ فکلیٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پروفیسر محمد عمرنے کہاکہ راولپنڈی میڈیکل کالج اپنی شاندار تعلیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو شیلڈز دی جائیں گی اور تقریب میں ان طلباء وطالبات کے والدین اور عزیزو اقارب بھی شرکت کریں گے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف دیگر امور پر بھی غور کیا گیا۔