گارڈن ٹاون کے علاقے میں پولیس ورکشاپ کے باہر کریکرحملے کا مقدمہ درج

پیر 27 اپریل 2015 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) گارڈن ٹاون کے علاقے میں پولیس ورکشاپ کے باہر کریکرحملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا بتایا گیا ہے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گارڈن ٹاون کے علاقے فیروز پور روڈ پرواقع پولیس ورکشاپ کے قریب ناکے پرموجود پولیس اہلکاروں پرکریکرپھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارکانسٹیبل عباس ،راشد اورخالدمحمودزخمی ہو گئے تھے پولیس نے گزشتہ روز تھانہ گارڈن ٹاون میں پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت دو نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :