لاہور، 50سالہ سائیکل سوار پراسرار طورپرسائیکل سے گر کرہلاک

پیر 27 اپریل 2015 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) گجر پورہ کے علاقے میں 50سالہ سائیکل سوار پراسرار طورپرسائیکل سے گر کرہلاک ہو گیا اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش قبضے میں لے کرایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا بتایا گیا ہے کہ گجرپورہ کے علاقے مین روڈکے قریب 50سالہ نامعلوم سائیکل سوار شخص اچانک سائیکل سے گرکرپراسرار طورپرجاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اورشناخت کی کوشش کی بعدازاں ناکامی پرلاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردی پولیس کے مطابق متوفی کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :