زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے میں کراچی میں بھی میچز رکھے جائیں: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

muhammad ali محمد علی پیر 27 اپریل 2015 23:26

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے میں کراچی میں بھی میچز رکھے جائیں: ایم کیو ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اپریل 2015 ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے میں کراچی میں بھی میچز رکھے جائیں۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں زمبابوے کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران کراچی میں کوئی میچ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان نہیں بلکہ صرف پنجاب کے دورے پر آرہی ہے، یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ سری لنکن ٹیم پر حملہ کراچی نہیں بلکہ لاہور میں ہوا تھا۔

رابطہ کمیٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران کراچی میں بھی میچز رکھے جائیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کراچی میں ٹی ٹوئنٹی میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا تاہم زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے کراچی میں میچز کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیے جانے کے بعد دورے کا تمام میچز کا انعقاد لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔