لاہور، اعلیٰ شخصیت کے بیٹے کی ہیوی بائیک بند کرنے پرایس پی ماڈل ٹاؤن،ڈی ایس پی اچھرہ اور ایس ایچ او شادمان کے انکوائری کا فیصلہ ‘نجی ٹی وی

پیر 27 اپریل 2015 23:52

لاہور، اعلیٰ شخصیت کے بیٹے کی ہیوی بائیک بند کرنے پرایس پی ماڈل ٹاؤن،ڈی ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2015ء) شادمان پولیس کی جانب سے اعلیٰ شخصیت کے بیٹے کی ہیوی بائیک بند کرنے پرایس پی ماڈل ٹاؤن مستنصر فیرو ز،ڈی ایس پی اچھرہ رانا زاہداور ایس ایچ او شادمان قاسم پیا کے خلاف محکمانہ انکوائری کا فیصلہ ۔نجی ٹی وی کے مطابق دو روز قبل شادمان پولیس نے اعلیٰ شخصیت کے صاحبزادے کی ہیوی بائیک کاغذات نہ ہونے کی بنا پر تھانے میں بند کردی جس پر اعلیٰ شخصیت نے برہمی کا اظہا رکیا ۔

(جاری ہے)

اس معاملے کو ختم کرنے کیلئے سی سی پی او لاہور امین وینس نے اعلیٰ شخصیت کے دفتر میں پیش ہوئے جہاں دو گھنٹے تک اعلیٰ شخصیت کو اس بات پر قائل کرنے پر راضی ہوگئے ۔ کہ موٹر سائیکل بند کرنے کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی جس پر اعلیٰ شخصیت نے رضا مندی کااظہارکیا ۔جس کے بعد سی سی پی اولاہور امین وینس ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو ایس پی ماڈل ٹاؤن مستنصر فیرو ز،ڈی ایس پی اچھرہ رانا زاہدداور ایس ایچ او رشادمان قاسم پیا کے خلاف انکوائری کرکے فوری رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :