دھاندلی کے ثبوت مانگے جارہے ہیں ،چوری کے مال کی رسید نہیں ہوتی‘ڈاکٹر طاہر القادری
جوڈیشل کمیشن الیکشن کمیشن کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے‘جوڈیشل کمیشن برائی کی جڑ پر توجہ دے یہ برائی غیر آئینی الیکشن کمیشن کی تشکیل ہے غیر آئینی الیکشن کمیشن کے کرائے انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنیوالی حکومت بھی غیر آئینی ہے‘ سربراہ پاکستان عوامی تحریک کی رہنماؤں سے گفتگو
منگل 28 اپریل 2015 20:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والا جوڈیشل کمیشن 2013 کے انتخابات کروانے والے الیکشن کمیشن کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے، آیا یہ الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 213, 218 اور سپریم کورٹ کے 8 جون 2012 کے فیصلہ کی روشنی میں تشکیل پایا یا نہیں؟ اور یہ کہ انتخابات (آر پی او )عوامی نمائندگی کے ایکٹ 1976 کے مطابق ہوئے؟ ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دھاندلی کے ثبوت مانگے جارہے ہیں کیا چوری کے مال کی کوئی رسید ہوتی ہے؟ علامات کے علاج سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بیماری کو جڑ سے اکھاڑا جانا ناگزیر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اعلیٰ عدلیہ کے معزز ججز پر مشتمل ہے اور بلاشبہ دھاندلی کی شکایات کے حوالے سے تحقیقات کرنے والا یہ کمیشن پاکستان کی تاریخ کاطاقتور ترین کمیشن ہے۔
اس تاریخی کمیشن کا حقیقی فائدہ انتخابی نظام کو پہنچنا چاہیے۔ جوڈیشل کمیشن برائی کی جڑ پر توجہ دے یہ برائی غیر آئینی الیکشن کمیشن کی تشکیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی الیکشن کمیشن کے کرائے انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والی حکومت بھی غیر آئینی ہے؟ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ غیر آئینی الیکشن کمیشن اور انتخابات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا ہے ہم منتظر ہیں کہ جوڈیشل کمیشن تجاویز دینے کیلئے ہمیں بھی بلائے اس حوالے سے بھرپور دلائل دینگے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ روز لاہور کے 11 کارکنوں کی باعزت رہائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کارکنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے کارکنوں پر ظلم و ستم کی انتہا کی، ردعمل میں کارکنوں نے بھی جس عزم اور حوصلہ کا مظاہرہ کیا اس کی بھی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے حکمران اور ان کے درج کروائے گئے جھوٹے مقدمات جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن سرخرو ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.