بلوچستان کے زمینداروں اور کسانوں سے دس لاکھ بوری گندم خریدی جائے گی، میر اظہار حسین کھوسہ

زمینداروں سے میرٹ کے مطابق گندم کی خریداری کی جائے گی ،وزیر خوراک بلوچستان

منگل 28 اپریل 2015 21:07

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ زمینداروں اورکسانوں کو باردانہ نہ ملنے اور بیوپاریوں کو باردانہ فراہم کرنے کی شکایات پر نصیرآباد پہنچ گئے اور خریداری مراکز کا بھی دورہ کیا میراظہارحسین کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں اور کسانوں سے دس لاکھ بوری گندم خریدی جائے گی کسی بھی سینٹر سے بدعنوانی کی شکایات آئیں تو فوراً کاروائی کریں گے اس سال نصیرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بمپر گندم کی فصل کاشت ہوئی ہے دس لاکھ گندم کی بوری خریدنے کا حدف دیا ہے جسے جلد ہی مکمل کر لیں گے اور زمینداروں اور کسانوں کو باردانہ کی فراہمی کو شفاف بنانے کے لئے کمشنر نصیرآباد کی نگرانی میں باردانہ تقسیم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفیس میں زمینداروں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرڈائریکٹر خوراک ایاز خان مندوخیل،کمشنر نصیرآباد،نوید احمد شیخ،میراخترخان کھوسو،میرشاکرخان کھوسوسمیت کونسلران وزمینداران بھی موجود تھے میر اظہار کھوسو نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں عوامی مسائل کے حل اور ان کے جائز شکایات کے ازالے اور زمینداروں کو باردانہ فراہم نہ کرنے اور بیوپاریوں کو باردانہ فراہم کرنے کی شکایات پر خود نصیرآباد کا دورہ کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ کسی بھی زمیندار کو شکایت کا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا اور تمام زمینداروں سے میرٹ کے مطابق گندم کی خریداری کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بروقت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس سال دس لاکھ بوری گندم زمینداروں سے خریدی جائے گی اور ہماری اولین ترجیح چھوٹے اور غریب کاشتکاروں سے گندم خرید کر ان کو مالی طور پر مستحکم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی زمیندار اور کاشتکارکے ساتھ نا انصافی ہونے نہیں دیئے جائے گے اور کمشنر نصیرآباد کی نگرانی میں میرٹ پرباردانہ کی تقسیم کی جائے گی اور باردانہ کی تقسیم خالصتاًمیرٹ کے تحت کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :