افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے میں تودہ گرنے سے 52 افراد ہلاک

متاثرہ علاقہ کا زمینی رابطہ برفباری کے باث ملک بھر سے منقطع ، صرف فضائی راستے ہی رابطہ ممکن ہے ٗ گور نر ولی اﷲ ادیب

منگل 28 اپریل 2015 21:08

افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے میں تودہ گرنے سے 52 افراد ہلاک

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے میں تودہ گرنے سے 52 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ تاجکستان سرحد سے متصل صوبہ بدخشاں کے ضلع خواہن میں علی الصبح پیش آیا بدخشاں صوبے کے گورنر ولی اﷲ ادیب کے مطابق متاثرہ علاقہ کا زمینی رابطہ برف باری کے باث ملک بھر سے منقطع ہے اور صرف فضائی راستے ہی رابطہ ممکن ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید دشواری کا سامنا ہے بدخشاں کا شمار افغانستان کے انتہائی پسماندہ علاقوں میں ہوتا ہے اور وہاں بسنے والے افراد غربت کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر کے مطابق ان کیلئے وہاں پہنچنا ممکن نہیں ہے اور اس وقت ہم ہیلی کاپٹرز کا انتظام کر رہے جو کہ امدادی ٹیموں کو وہاں تک لے کر جائیں۔