معیاری تعلیم کے مواقع ہر مکتبہ فکر کے طلباء کو فراہم کرکے دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکاراپایاجاسکتا ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

جمعرات 30 اپریل 2015 16:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) وزیر ایکسائز و ٹیکسین ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کے مواقع ہر مکتبہ فکر کے طلباء کو فراہم کرکے دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکاراپایاجاسکتا ہے اور حکومت نے گذشتہ چھ سال کے دوران شعبہ تعلیم کیلئے بجٹ بتدریج بڑھایاہے،حکومت محنت کشوں کی سماجی و معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقداما ت کر رہی ہے اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے قوانین میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کیا جارہا ہے،صوبائی حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت کے خاتمے کے لئے ایک نیا پراجیکٹ شروع کیا ہے جس پر 196ملین روپے لاگت آئے گی،اس پراجیکٹ کا مقصد اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے خاندانوں کے بچوں کی تعلیم ، قرضوں کی سہولت ، شناختی کا رڈ کی فراہمی،قومی معاہدہ جات اور ان کی تنخواہوں پر توجہ دینا شامل ہیں،حکومت نے عالمی ادارہ محنت کے کنونشنز 182 اور 138 پر دستخط کئے ہیں لہذا ہمیں قوانین کو ان کنونشنز کے مطابق بنانا ہو گا،صوبہ پنجاب میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کی کوششوں میں سب سے آگے ہے ۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہحکومت نے ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے2ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں تاکہ عوام کو تعلیم کی جدید سہولتیں مہیا کرکے پرامن اور صحت مندمعاشرے کو فروغ دیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری فروغ تعلیم کے ذریعے دہشت گردی، انتہا پسندی، فرقہ واریت ، غربت و بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا انحصار بھی جدید تعلیم کے فروغ میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چھ سال کے دوران محکمہ تعلیم کے بجٹ میں بتدریج اضافہ کیا ہے اور سکول ریفارمز روڈ میپ کے تحت 2018ء تک ہر بچے کا سکول میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن کہاکہ گزشتہ دور میں ایک لاکھ 40 ہزار سکول ٹیچرز شفاف طریقے سے بھرتی کئے اور مزید سکول ٹیچرز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ پنجاب میں100 فیصد خواندگی کا ہدف حاصل کیا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے 351ملین روپے کی امداد سے سرکاری سکولوں میں 15ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران اجالا پروگرام کے ذریعے 2.5 ارب روپے سے دو لاکھ طلبہ میں سولر لیمپ تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو حصول تعلیم کے لئے جدید سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام اس سال بھی جاری رہے گااور ایک لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :