شریک چیئرمین آصف علی زرداری‘ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘ سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور‘ وزیراعظم آزادکشمیر‘ وزیر خزانہ سمیت پارٹی قائدین بھٹو کے نظریات و فلسفہ پر عوامی خدمت کا مشن جاری ہے

پیپلزپارٹی سٹی کے نائب صدر و سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شیخ اظہرکی صحافیوں اور پیپلز پارٹی کے وفد سے بات چیت

جمعرات 30 اپریل 2015 17:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) پیپلزپارٹی سٹی کے نائب صدر و سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شیخ اظہر نے کہا کہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری‘ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘ سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور‘ وزیراعظم آزادکشمیر‘ وزیر خزانہ سمیت پارٹی قائدین بھٹو کے نظریات و فلسفہ پر عوامی خدمت کا مشن جاری ہے۔

پاکستان و آزادکشمیرکے محکوم و مظلوم طبقات آج بھی پی پی کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں اور بھٹو ازم کے فلسفہ میں اپنی نجات سمجھتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام خطہ کی تعمیروترقی کیساتھ ساتھ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز سیکرٹریٹ سٹی میں صحافیوں اور پیپلزپارٹی رنجاٹہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شیخ اظہر نے کہا کہ تعلیم‘ صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے موجودہ حکومت کردار ادا کررہی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید‘ وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر دن رات عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رنجاٹہ کے وفد نے بتایا کہ رنجاٹہ کے اندر سرکاری سکول موجود ہے مگر چھت میسر نہیں ہے۔ جس پر شیخ اظہر نے کہا کہ درویش صفت وزیراعظم جلد رنجاٹہ میں قائم سکول کیلئے چھت میسر کر کے کارکنوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرینگے۔

پیپلزپارٹی کی حکومت آزادکشمیر کو ایجوکیشن سٹی بنانے کیلئے تعمیروترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو ‘ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹونے عوامی خدمت کا حق ادا کیا اور عوام کیلئے جان کے نذرانے دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری‘ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘ سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور‘ وزیراعظم آزادکشمیر‘ وزیر خزانہ سمیت پارٹی قائدین بھٹو کے نظریات و فلسفہ پر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری عوامی مینڈیٹ کیساتھ ایک مرتبہ پھر حکومت بنائیگی۔