ہر بچے کو معیاری تعلیم کے ساتھ اعلیٰ کردار اور شاندار مستقبل کی ضمانت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘میاں محمد خلیل

جمعرات 30 اپریل 2015 18:39

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) چیئرمین ون گیٹ سکولز سسٹم میاں محمد خلیل نے کہا ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم کے ساتھ اعلیٰ کردار اور شاندار مستقبل کی ضمانت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،اس فرض کی ادائیگی کیلئے بہترین اساتذہ کی کارکردگی ضروری ہے تاکہ قو م کے مستقبل کو روشن اور مضبوط بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہارتقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اس کو ہم اس وقت تک بہتر مستقبل سے ہمکنارنہیں کر سکتے جب تک ان کی تعلیم و تربیت میں وہ علوم و کردار شامل نہیں کرتے جس سے قومیں ترقی اور خوشحالی کی منازل بے کرتی ہیں۔

بہترین تعلیمی ادارے ہی نوجوانوں کو بہترین پاکستانی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ہمیں نوجوانوں کو اقبال کا شاہین بنانا ہے جو کردار ، اوصاف اور گفتار میں اپنی مثال آپ ہو۔

متعلقہ عنوان :