پنجاب یونیورسٹی کا پولینڈ کی یونیورسٹی سے معاہدہ

جمعرات 30 اپریل 2015 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیزوارسا ، پولینڈ کے مابین تعلیم وتحقیق کے شعبوں میں فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، یونیورسٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیزوارسا ، پولینڈسے اگنیزکا کزیوسکا، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومیٹیز پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد، چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر اقبال چاؤلہ اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ انجینئر طارق مجید قریشی نے شرکت کی۔

اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت کی گئی نیز دونوں اداروں کے درمیان تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لئے تعلقات بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :