مظفرآباد ‘جشن میلاد مصطفی کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل’’ نور کی فضا‘‘3مئی کو ہو گی‘ انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

جمعرات 30 اپریل 2015 20:41

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) دارالحکومت میں جشن میلاد مصطفی کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل’’ نور کی فضا‘‘3مئی کو یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔ انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ثناء خواں کشمیری دیوانہ پارٹی مظفرآباد کے زیر اہتمام بروز اتوار بعد نماز عشاء منعقد ہونیوالی اس عظیم الشان محفل کی صدارت الحاج محمد نواز گوندل(اسلام آباد) کرینگے۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان کے معروف ثناء خواں مہمان الحاق قاری شاہد محمود(ساہیوال) کے علاوہ سید اکرام اکبر بخاری ، محمد یونس کیانی،صاحبزادہ کامران قادری خصوصی شرکت کرینگے۔ یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں منعقد کی جانے والی محفل’’نور کی فضا‘‘ کی تیاریوں کے سلسلے میں کشمیری دیوانہ پارٹی کا اجلاس زیر صدارت محمد عارف شیخ منعقد ہوا ۔ جس میں انتظامات کے حوالے سے صلاح و مشاورت کی گئی اور بھرپور انداز میں تیاریاں مکمل کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔