5مئی کو سینئر مشیر چوہدری محمد اشرف کا شاندار استقبال کر کے تاریخ رقم کرینگے ‘ چوہدری مظہر

جمعرات 30 اپریل 2015 20:41

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما چوہدری مظہر آف نتھیا نے کہا ہے کہ 5مئی کو سینئر مشیر چوہدری محمد اشرف کا شاندار استقبال کر کے تاریخ رقم کرینگے ۔جیالوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ایسا استقبال ہو گا جسے دنیا دیکھ کر حیران رہ جائے گی ۔سینئر مشیر چوہدری محمد اشرف ہمارے قائد ہیں ہم ان کی ایک آواز پر کٹ مرنے کو تیار ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما چوہدری مظہر آف نتھیانے اپنے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میرپور چوہدری محمد اشر ف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے کاغذی اور موسمی لیڈر ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور محلاتی سازشوں کے ذریعے فرزند میرپور کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد اشرف کا سینئر مشیر حکومت بننا غریب اور پسے ہوئے عوام کی فتح ہے چوہدری عبدالمجید نے چوہدری محمد اشرف کو سینئر مشیر حکومت بنا کر میرپور کی عوام اور حصوصاً پسی ہوئی عوام پر ایک عظیم احسان کیا ہے۔

۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی ہیپیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے میرپور کے عوام سے جو وعدے کیے ہیں انشاء وہ ضرور پورے کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میرپور پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے انشاء اﷲ آئندہ جنرل الیکشن میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ بر سر اقتدار آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ میرپور کو پیپلزپارٹی کا قلعہ بنائیں گے اور عوام تعمیر وترقی کے حوالے سے میرپور میں نمایاں تبدیلی محسوس کرینگے ۔