چوہدری محمد اشرف عوامی لیڈر ہیں ‘میرپور کے عوام ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ‘چوہدری ثاقب اشرف

جمعرات 30 اپریل 2015 20:44

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما چوہدری ثاقب اشرف نے کہا ہے کہ چوہدری محمد اشرف عوامی لیڈر ہیں میرپور کے عوام ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں سابق صد ر پاکستان شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپور او ر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عوامی لیڈر چوہدری محمد اشر ف کو سینئر مشیر بنا کر میرپور کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔

5مئی کو منگلا پل پر سینئر مشیر چوہدری محمد اشرف کا تاریخی استقبال کرینگے جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ن خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان رہنما ثاقب اشرف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ قیاد ت میرپور کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے یہی وجہ ہے میرپور کے عوام پیپلزپارٹی کو دل و جاں سے چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سینئر مشیر چوہدری محمد اشرف کی کال پر لبیک کہتے ہیں اور مرکزی قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ انشاء اﷲ آئندہ جنرل الیکشن میں میرپور سے پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر سیٹ قیادت کو تحفے میں دے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کا پیدائشی حق حق خودرایت دینا ہو گا ۔بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں فور اًواپس بلا ئے کشمیر مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کا ہے ۔

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو جلد حل کرے اور کشمیریوں کو آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرے اور کشمیر چھوڑ دے ۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرے اور کشمیریوں کو آزادی دلوئے۔ہم تحریک آزادی کشمیرکے لیے برسر پیکار آٹھ لاکھ بھارتی مسلح فوجوں سے نبرد آزما محکوم مظلوم و نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہیں کیونکہ کشمیر ڈیڑھ کروڑ سے زائد کشمیریوں کے خود ارادیت کا مسئلہ ہے اور ہم عالمی ادارہ اقوام متحدہ سے منظور شدہ اس بنیادی حق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔