صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ 2 مئی کو جاری کئے جائیں گے

جمعرات 30 اپریل 2015 22:51

صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ 2 مئی کو جاری کئے جائیں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء)کراچی سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کے لئے تیسری بار عدالت سے رجوع کیا ہے۔سینٹرل جیل حکام نے صولت مرزا کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔

(جاری ہے)

مچھ جیل کی درخواست پر کراچی سینٹرل جیل کے افسران ڈیتھ وارنٹ کے لئے متعلقہ عدالت پہنچے تاہم عدالتی ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ 2 مئی کو جاری کئے جائیں گے۔ کراچی سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کے لئے تیسری بار عدالت سے رجوع کیا تھا۔