اے این پی کا 12 مئی پر جلسہ عام کرنے کا اعلان ، سانحہ 12 مئی کے سب سے زیادہ شہدا ء ہم نے دیے ہیں شہداء کو کسی طور فراموش نہیں کرسکتے ،سینیٹر شاہی سید
امن پسند ،جمہوریت پسند اور انصاف پسند عوام سے جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کر تے ہیں، چند ہفتوں کے امن کے بعد ٹارگٹ کلرز شہر میں دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں نامکمل آپریشن کسی طور شہر کے مفاد میں نہیں ہے ماضی کے ادھورے آپریشن کے اثرات شہر کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوئے ہیں
جمعرات 30 اپریل 2015 22:59
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہاؤس میں سینیٹر شاہی سید کی سربراہی میں منعقد ہوا،اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال اور خاص طور پر شہر کے امن و امان کی صورت حال پر غور کیا گیا اجلاس کے بعد سینیٹر شاہی سید کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آزاد عدلیہ کے قیام کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں عوامی نیشنل پارٹی نے دی ہیں سانحہ 12 مئی کے شہداء کو کسی طور فراموش نہیں کرسکتے اے این پی سانحہ 12 مئی کے شہداء کی یاد میں جلسہ عام منعقد کرے گی سانحہ 12 مئی کے سب سے زیادہ شہدا ء ہم نے دیے ہیں امن پسند ،جمہوریت پسند اور انصاف پسند عوام سے جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کر تے ہیں جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی اور وارڈوں کی تنظیمیں اپنی تیاریوں کا آغاز کردیں اورکارکنان بھر پور عوامی رابطہ مہم شروع کردیں جلسہ عام کے حوالے سے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ چند رو ز قیام امن کے بعد ٹارگٹ کلرز دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں ماضی کے ادھورے آپریشن کے اثرات شہر کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوئے ہیں نامکمل آپریشن کسی طور شہر کے مفاد میں نہیں ہے آرمی چیف کی جانب سے آخری دہشت گرداور تمام مافیاز کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رکھنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اے این پی مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک جاری و ساری رکھا جائے ۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.