لاہور،ڈیفنس بی میں گاڑیوں کے درمیان تصاد م فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 30 اپریل 2015 23:12

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2015ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ ڈیفنس بی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصاد م سے دونوں پارٹیوں کے جھگڑے اور فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمی ہونیو الوں میں دو پاکستانی نژاد اور ایک برطانوی شہری شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقہ میں دو گاڑیوں کے درمیا ن ہونیو الے تصاد م کے بعد دنوں گاڑیوں میں سوار افراد کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس ایک گاڑی سوار نے پسٹل سے فائرنگ کردی جس نتیجے میں دوسری گاڑی میں سوار دوبرطانوی پاکستانی نژاد شہزاد ،جواد اور ایک برطانوی شہری میتھیو شدید زخمی ہوگئے جن کوقریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گاڑی اور پسٹل قبضے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کرد ی ہے۔

متعلقہ عنوان :