خیبر ایجنسی : وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 12 دہشت گرد ہلاک ، ٹھکانے بھی تباہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 مئی 2015 10:41

خیبر ایجنسی : وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 12 دہشت گرد ہلاک ..

خیبر ایجنسی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 مئی 2015 ء) : خیبر ایجنسی کی وادی تیرا ہ میں سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12دہشت گرد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔بمباری سے دہشت گردوں کے 2ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 12دہشت گرد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔بمباری سے دہشت گردوں کے 2ٹھکانے بھی تباہ کردیےگئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ جبکہ مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :