ملائیشیا کے وزیر تعلیم کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ،تحقیقی و ترقیاتی کاموں کی تعریف

ہفتہ 2 مئی 2015 16:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) ملائیشیا کے وزیر تعلیم داتو سری ادریس جوشونے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان میں ملائشین ہائی کمیشنرحسرل ثانی مجتبر، ڈینر اورپرنسپلز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ، کیمپسز، شعبہ جات اور یونیورسٹی میں تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ملائشیا کے وزیر تعلیم داتو سری ادریس جوشو نے پنجاب یونیورسٹی اور ملائشیا کی یونیورسٹیوں میں باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور پنجاب یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی ترقی کی تعریف کی۔ بعد ازاں وفد نے پنجاب یونیورسٹی لائبریری کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر ملائشیاکے وزیر تعلیم داتو سری ادریس جوشو طلباء و طالبات سے گھل مل گئے اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے ان کے ساتھ سلفیاں بنوائیں۔