Live Updates

عمران خان دھاندلی کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے :احسن اقبال

ہفتہ 2 مئی 2015 16:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بہترین حکومتی اقدامات سے دنیا یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جنت نہیں۔ آئندہ دس برسوں میں پاکستان کو دنیا کی پچیس بڑی معیشتوں میں شامل کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔ کہتے ہیں سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے ، حکومت نے الطاف حسین کے بیان کا نوٹس لیا ہے راولپنڈی میڈیکل کالج کے گیارہویں کانووکیشن کی# تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج فارغ التحصیل ہونیوالے ڈاکٹرز معاشرے کی بہتری کیلئے کردار کریں عسکری اور سیاسی قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے ، حکومت نے الطاف حسین کے فوج اور سیکورٹی اداروں سے متعلق بیان کا نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان اور اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری کے بعد ملک میں حقیقی تبدیلی آگئی ہے ، موجودہ حکومت کے بہترین اقدامات کے باعث آج دنیا یہ ماننے پر مجبور ہوگئی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جنت نہیں۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ دو ہزار پچیس تک پاکستان دنیا کی پچیس بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے۔ حکومت تمام چینلجز کو شکست دے گی ، ترقی کے لیے محنت میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیئے۔ احسن اقبال نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی سماعت سپریم کورٹ کے سینئر ججز کر رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دھاندلی سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :