مظفر آباد‘وادی نیلم کی سب سے بڑی نوجوانوں کی تنظیم ‘‘ وائس آف یوسی دودھنیال ‘‘کی باڈی نے حلف اٹھالیا

ہفتہ 2 مئی 2015 18:57

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) وادی نیلم کی سب سے بڑی نوجوانوں کی تنظیم ، وائس آف یوسی دودھنیال کی باڈی نے حلف اٹھالیا، تقریب حلف برداری دودھنیال کے پرفضا مقام پر منعقد کی گئی ، تقریب کے مہمان خصوصی ایکسٹر اسسٹنٹ کمشنر سید غلام محی الدین گیلانی تھے ،تقریب میں علاقہ کی سیاسی وسماجی وکاروباری ،طلبہ وطالبات ، صحافی، اساتذہ برداری سمیت زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

وائس آف یوسی دودھنیال کی حلف برداری تقریب میں نوجوانوں نے کثر تعداد میں شرکت کی ۔عوام علاقہ ، سیاسی جماعتوں اور انتظامیہ نے وائس آف یوسی دودھنیال کے منشور کو عوامی مسائل کاحل قرار دیدیا۔اور ہرممکن تعاون کی یقینی دہانی کروائی ۔ نومنتخب باڈی سے حلف ایکسٹر اسسٹنٹ کمشنر جی ایم گیلانی نے لیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جی ایم گیلانی ، حاجی جمشید میر، صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول شیخ بیلہ خواجہ ثناء اﷲ شاہین،ملک مہربان ،ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع نیلم کے سابق جنرل سیکرٹری خواجہ لعل دین ،سینئر ٹیچرز گل زرین میر، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وائس آف یوسی دودھنیال نیلم نہیں بلکہ پورے آزادکشمیر کے مظلوم انسانیت کی آواز ہے ۔

(جاری ہے)

پڑھے لکھے ،باصلاحیت نوجوانوں کے ہاتھوں میں قوم کی تقدیر لائق تحسین ہے ۔ مقررین نے وائس آف یونین کونسل کے نوجوانوں کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہاکہ نوجوان ہی قوم میں ترقی اور تبدیلی لاسکتے ہیں بوسیدہ نظام اور کرپٹ مافیا کیخلاف جہاد کی ضرورت ہے امن ، حق ، شعور کی بیداری اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں کاحوصلہ افزائی کرنا وائس آف یونین کونسل دودھنیال کے منشور میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ وائس آف یونین کونسل دودھنیال ترقیاتی عمل کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہرممکن اقداما ت کریگی وائس آف یونین کونسل دودھنیال کے عہدوں کاحلف چیئرمین صبور اقبال ، صدر تنظیم شفقت خان، مشاق ، ضمیر حسین نواز، قدیر حسین، عامر ، سجاد ، سجاد فاضل، مبشر گیلانی ، نذیر، سلیم ، قمر ، عارف خان، تنویر احمد، زاہد ، تصویر ، امتیاز ودیگر نے اپنے اپنے عہدوں کاحلف اٹھا یا اس موقع پر مقررین اور دیگر معززین شہریوں نے نوجوانوں کو حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔