افریقہ ، پولینڈ، چائنا، آسٹریلیا، قزاقستان، بھارت جیسے ممالک میں 60سے 93فیصد بجلی کوئلے سے حاصل کی جارہی ہے‘ پاکستان میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کی پیداواری صلاحیت2300میگاواٹ سے استفادہ کرکے سستی بجلی پیداکی جاسکتی ہے
چیئرمین پاکستان کسان ویلفیئر کونسل چوہدری عبداللطیف سہو کی میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 2 مئی 2015 20:10
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) پاکستان کسان ویلفیئر کونسل کے چیئرمین چوہدری عبداللطیف سہو نے کہاہے کہ افریقہ ، پولینڈ، چائنا، آسٹریلیا، قزاقستان، بھارت ، چیکو سلواکیہ جیسے ممالک میں 60سے 93فیصد بجلی کی پیداوار کوئلے سے حاصل کی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کی پیداواری صلاحیت2300میگاواٹ سے استفادہ کرکے سستی بجلی پیداکی جاسکتی ہے۔
میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اﷲ تعالیٰ نے زیر زمین ایسے ذخائر سے نوازا ہے جن سے استفادہ کرکے پاکستان دنیا بھر میں اپنا مقام پیدا کر سکتا ہے مگر افسوس کہ اگر 66برس میں ان ذخائر کو استعمال میں لایا جاتا تو بجلی اور گیس کی قلت تو دور کی بات ہے ، ہم اس قابل بھی ہوتے کہ اسے ایکسپورٹ کر سکتے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا دنیا بھر میں کوئلے کے ذریعہ بجلی بنانے کو ترجیح دی جاتی ہے اور تقریباً 41فیصد بجلی کوئلے سے حاصل کی جا رہی ہے اور یہ گزشتہ دس سالوں کے دوران بجلی کی مجموعی پیداوار کا 50فیصد ہے جبکہ ہمارے ملک میں ساری توجہ فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کی تعمیر پر دی گئی ، جس کے نرخ آج ناقابل برداشت ہو چکے ہیں اور ان سے تیار ہونے والی بجلی بھی بے حد مہنگی پڑتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کوئلے سے حاصل ہونے والی بجلی بے حد سستی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کی پیداواری صلاحیت2300میگاواٹ ہے مگر اس سے انتہائی کم بجلی پیدا کی جا رہی ہے جو صرف6میگاواٹ کے قریب ہے جبکہ پاکستان میں موجود کوئلہ کے ذخائر سے روزانہ کم از کم 50ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی و گیس کے بحران کے باعث آج پاکستان میں اندھیرے چھا چکے ہیں،طویل لوڈشیڈنگ نے جہاں زراعت سمیت صنعتوں کا بیڑہ غرق کیا،بے روز گاری بڑھی،وہیں عوام پنکھے کی ہوا سے بھی محروم کر دیئے گئے۔انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر زیادہ سے زیادہ مقامات پر کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور ہاؤس لگائیں تاکہ زراعت اور صنعت کیلئے سستی بجلی پیدا کرکے ملک کو معاشی و اقتصادی استحکام سے ہمکنار کیاجاسکے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.