نگران وزیر اعلیٰ گورنر کا چمچہ نہ بنیں، سکردو روڈ کا افتتاح زرداری یا بلاول بھٹو کریگا، نگران کابینہ کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ گورنر کا چمچہ بننے اور گورنر آفس میں لیگی اجلاس طلب کرنے کی بجائے غیر جانبدار رہیں، نواز لیگ اگر رواں الیکشن میں 5/6 سیٹیں جیتتی ہے تو پھر دھاندلی یقینی ہے،سود کا کاروبار کرنے والے نواز لیگ کیساتھ ہیں، نواز لیگی ملنگوی کو نہ چھیڑیں تو بہتر ہے

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا سکردو مختلف تقاریب سے خطاب

ہفتہ 2 مئی 2015 20:53

نگران وزیر اعلیٰ گورنر کا چمچہ نہ بنیں، سکردو روڈ کا افتتاح زرداری ..

سکردو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ گورنر کا چمچہ نہ بنیں، سکردو روڈ کا افتتاح زرداری یا بلاول بھٹو کریگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نگران وزیراعلیٰ اور کابینہ کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ گورنر کا چمچہ بننے اور گورنر آفس میں لیگی اجلاس طلب کرنے کی بجائے غیر جانبدار رہیں وہ میری سفارش پر نگران وزیراعلیٰ بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کا ٹریک ریکارڈ دیکھیں تو 1994سے 2یا 3 سیٹیں جیتے آئے ہیں اگر یہ لوگ رواں الیکشن میں 5/6 سیٹیں جیتے ہیں تو پھر دھاندلی یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جگلوٹ سکردو روڈ کی منظوری پی پی پی نے دی ہے اور اسکا افتتاح زرداری یا بلاول بھٹو ہی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کا نوٹفکیشن میں نے کیا تھا اگر یہ سچے ہیں تو ابھی ڈپٹی کمشنر کیوں نہیں بٹھاتے؟ انہوں نے کہا کہ حاجی گام اورسکہ میدان میں پی پی پی کے جیالے ہیں ایک غلام نبی ایڈووکیٹ کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا وہ پہلے بھی ہمارا مخالف تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں یو م مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سود کا کاروبار کرنے والے نواز لیگ کیساتھ ہیں، نواز لیگی ملنگوی کو نہ چھیڑیں تو بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگیوں کو اقتدار ملا تو پھر شریف اور عزت دار آفیسروں اور لوگوں کا جینا حرام کردینگے انکی کل سیاست پی ڈبلیو ڈی کے ٹھیکوں کی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ والے ذرا اپنے دائیں بائیں دیکھیں کہ انکے ساتھ سود کا کاروبار کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ ہمیں نہ چھیڑیں تو بہتر ہے انکے بارے میں تفصیلات کسی بڑے جلسے میں انکشاف کرونگا جو لوگ 10سے مزدوری کے بقایاجات دبائے بیٹھیں ہیں وہ یوم مزدور پر تو انکا حق ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ اور وزیر بک رہے ہیں اور اگر راجہ کو اتنا ہی شوق تھا تو مجھے کہتے میں خود دستبردار ہوکر انکی کنوینسنگ کرتا لیکن انہیں ایسے دوستوں نے مشورہ دیا کہ وہ گلی محلوں میں پھرا سکیں اور ذلیل کریں۔