مسلم لیگ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے،رشید خان ناغڑ

ہفتہ 2 مئی 2015 22:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء رشید خان ناغڑنے کہا ہے کہ مسلم لیگ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو میں رشید خان ناغڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ انتخابات میں خود کو ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے طور پر منوایا ہے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی فقیدالمثال کامیابی حاصل کرے گی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں حیدرآباد میں اس بار دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جائے گی، رشید ناغڑ نے بعض سیاسی شخصیات کی طرف سے پاکستان بنانے والے اردوداں طبقے کے خلاف مہم کی سخت مذمت کی اور کہا کہ بانیان ِ پاکستان کی اولادیں محب وطن ہیں اور انہیں کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف افواجِ پاکستان کی مہم کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ فوج کو پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :