الطاف حسین کی جانب سے را سے مدد مانگنے والی بات کوئی بھی محب وطن نہیں کرسکتا۔سید خورشیدشاہ
سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کے خلاف غلط الفاظ استعمال کرنا مناسب نہیں، کے پی کے حکومت طوفانی بارشوں میں متاثرین کی مدد کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،قائد حزب اختلاف
ہفتہ 2 مئی 2015 22:55
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے را سے مدد مانگنے والی بات کوئی بھی محب وطن نہیں کرسکتا، سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کے خلاف غلط الفاظ استعمال کرنا مناسب نہیں ہے، کے پی کے حکومت طوفانی بارشوں میں متاثرین کی مدد کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت لانا آسان کام ہے حکومت چلانا انتہائی مشکل ہے، الفاظوں کی سیاست ہر کوئی کرلیتا ہے مگر سیاست میں عملی کام کرنا سب کی بس کی بات نہیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کو سرحدوں کے محافظوں کے خلاف غلط الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے، جس کی مذمت تمام سیاسی پارٹیوں نے کی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو پارلمنٹ کی مضبوطی کا اندازہ ہی نہیں ہے پارلمنٹ کی طاقت کا اندازہ ن لیگ حکومت کو ہوچکا ہے کہ ان کی جاتی ہوئی حکومت پارلیمنٹ نے ہی بچائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25فیصد اضافہ کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تو کمی واقع ہوگئی تاہم روزمرہ کی اشیاء میں کمی نہ ہونے سے مہنگائی برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھر کی حالت زار بہتر کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سے اسپیشل پیکج اناؤنس کرنے کا کہا ہے، دو ارب روپے سکھر بائی پاس کی تزئین و آرائش کے لئے منظور کیے جاچکے ہیں، جبکہ4ارب روپے وومین یونیورسٹی کے لئے منظور کرائے جارہے ہیں جس کے بعد یونیورسٹی اور بائی پاس کا کام شروع ہوجائے گا۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ اور رینجرز کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے امن و امان قائم ہوا رینجرز کے ٹارگیٹڈ آپریشن سے کئی بھتہ خور، ٹارگٹ کلرز اور دہشتگرد گرفتار کیے جاچکے ہیں، کراچی آپریشن کراچی میں مکمل امن و امان قائم کرنے تک جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.