پی ایم ڈی سی نے ساہیوال میڈیکل کالج میں داخلے روک دیئے

منگل 5 مئی 2015 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے ساہیوال میڈیکل کالج میں سیشن 2015-16 کے لئے داخلے روک دیئے اور خامیوں کے باعث یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو گورنمنٹ کالج بند کرنے کا حمتی فیصلہ دے دیا ہے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسسز کے وائس چانسلر کو خط لکھا کہ مذکورہ کالج کونسل کے کم سے کم میعار کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے اور طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ تھا انہوں نے کہا کہ معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے ساہیوال میڈیکل کالج کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی گئی تھی جب انسپکشن ٹیم نے فیکلٹی کی شدید کمی کا مشاہدہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس کالج میں سالانہ بنیادوں پر 100 طلبہ داخل کئے جا رہے تھے اس کے بعد سے کونسل کالج کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسسز کے ذریعے وارننگ دینے آئی ہے پہلے اس کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی جس سے 500 طلبہ کا مستقبل خطرے سے دوچر ہو گیا ہے اور اب اس کے داخلے بند کر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :